کسی دن بولنگ تو کسی روز بیٹنگ ٹیم کو جتوائے گی لیکن ہم سب نے ایک رہنا ہے ، بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے۔
ون ڈے کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بننے کے بعد بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور کیک کاٹ کر کلین سوئپ اور نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر جشن منایا,سب کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا اور خوب انجوائے کیا۔
اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم متحد ہے سب کے دل صاف ہیں محنت اور لگن سے نمبر ون پوزیشن ملی۔
Hear from skipper @babarazam258 and team director Mickey Arthur as they address the players after achieving the No.1 spot in ODIs ????????#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WjowvCDv0y
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہر کوئی ایک دوسرے کی اچھی کارکردگی پر خوش ہوتا ہے، کسی دن بولنگ تو کسی روز بیٹنگ ٹیم کو جتوائے گی لیکن ہم سب نے ایک رہنا ہے کوئی تیرا ،میرا اور تو نہیں ہوتا سب کی محنت ہوتی ہے جو ٹیم کو کامیاب بناتی ہے۔
دوسری جانب کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان مجھے سب کو دیکھنا ہوتا ہے نمبر ون پوزیشن کو انجوائے کریں لیکن یاد رکھیں 4 دن بعد ایشیا کپ ہے اسی مومینٹم کو لیکر آگے بڑھنا ہے۔
جبکہ بابر کے بعد مکی آرتھر نے بھی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو شاباش دی ان کے حوصلے بڑھائے اور محنت جاری رکھنے کی تلقین کی ۔