(سلمان سلیم) پی ٹی آئی کراچی کی ریلی کا معاملہ ، شہر کے مختلف مقامات سے 55 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنان کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور رہائی کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ جس پر کراچی ایسٹ پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، پولیس نے کارساز کے مقام سے 55 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مزید کارکنان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل معاف؟ نگران وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی بائیک ریلی شاہراہ قائدین پر پہنچی تو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، علاوہ ازیں شاہراہ فیصل اور نمائش چورنگی سے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ انصاف ہاؤس کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔