بلوچستان کی نگران کابینہ میں مزید 6 وزراکوشامل کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کی نگران کابینہ میں مزید 6 وزراکو شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ فیز ٹو میں مزید 6وزراکی حلف برداری بروز پیر متوقع ہے،نگراں کابینہ میں رامین محمد حسنی،شدری ہوت بلوچ ،آغا شہریار درانی ، فرید دومڑ،ساجد دشتی شامل ہونگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں مزید تین پارلیمانی مشیر ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں 5وزرانے پہلے ہی حلف اٹھالیا ہے،پیر کو حلف اٹھائے جانے کے بعد وزرا کو محکمے تفویض کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات،پہلا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے