بجلی بلوں کے معاملے پر نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Aug 27, 2023 | 19:53:PM
بجلی بلوں کے معاملے پر نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی، بھاری بجلی بلوں کے معاملے پر وزیراعظم نے مشاورت کیلئے مزید وقت لے لیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عام آدمی کی مشکلات کا مجھے بخوبی احساس ہے ،مہنگے بجلی کے بلوں کا بخوبی ادراک ہے ،پاکستان کا غریب میرے دل کے بہت قریب ہے ،بجلی کے بلوں کے معاملے پر آئیندہ 48 گھنٹوں میں یہ مشاورت مکمل ہو جائے گی ،48 گھنٹوں بعد فیصلوں سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل معاف؟ نگران وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ خزانے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ،موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے بھرپور کوشش ہو گی کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے ،بجلی کی بچت اور بجلی چوری پر زیادہ فوکس ہو گا ،بجلی چوری کی روک تھام اور بچت پلان پر عملدرآمد صوبوں کی مشاورت کے بغیر ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کل وزراءاعلی کے ساتھ بجلی کے مسئلے پر میٹنگ بھی کریں گے اور ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں بھی بجلی کا معاملہ رکھا جائے گا۔