برطانیہ: رکن پارلیمنٹ کی وزیراعظم پر تنقید، مستعفی ہونے کا اعلان

Aug 27, 2023 | 21:22:PM

(ویب ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ  نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
ٹوری رکن پارلیمنٹ نیڈین ڈورس نے برطانوی وزیراعظم کے نام تنقید بھرے خط میں لکھا کہ رشی سونک نے کنزرویٹو ازم کے بنیادی اصولوں کو ترک کردیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھاری بجلی بلوں پر وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

برطانوی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ نے لکھا کہ ملک کو اب ایک ’زومبی پارلیمنٹ‘ چلا رہی ہے، نیڈین ڈورس نے خط میں مزید لکھا کہ تاریخ آپ کو اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھے گی، 18 برس تک مڈ بیڈ فورڈ شائر کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔

مزیدخبریں