امریکا، دہشتگردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں سزا سنادی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود نے داعش کیلئے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا، وہ منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کیلئے کام کر رہا تھا۔ڈاکٹر محمد مسعود نے جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کیلئے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ڈاکٹر محمد مسعود H1B ویزہ پر امریکہ آیا تھا، اسے مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
مسعود کی گرفتاری کے بعد امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے تحقیقات میں حصہ لیا تھا جبکہ گزشتہ سال اگست میں ڈاکٹر محمد مسعود نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشتگرد تنظیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا،منی سوٹا کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھاری بجلی بلوں پر وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی