حکومت 200 یونٹس تک بجلی مفت کرے: عبدالعلیم خان

بڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو ایک قیمت پر پٹرول دینا ناانصافی ہے: عبدالعلیم خان

Aug 27, 2023 | 22:17:PM

(ویب ڈیسک) صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 200 یونٹس تک بجلی مفت کرے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 200 یونٹس تک بجلی مفت کرے ورنہ عوام کا غم و غصہ اور احتجاجی سلسلہ ختم نہیں ہو گا، حکومت غریب و نادار اور مفلس شہریوں پر رحم کر کے کچھ ریلیف مہیا کرے، امیروں پر آمدن کے حساب سے براہ راست ٹیکس عائد کیا جائے جس کی وصولی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاری بجلی بلوں پر وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھنے والوں اور موٹرسائیکل سواروں کو ایک ہی قیمت پر پٹرول ملنا سراسر ناانصافی ہے، حکومت کو موٹرسائیکل سواروں کو سستا پٹرول دے اور 200 یونٹس تک بجلی مفت مہیا کرے۔

عبدالعلیم خان ارادہ ظاہر کیا کہ آئی پی پی اقتدار میں آ کر 300 یونٹس تک بجلی کا بل نہیں لے گی۔

مزیدخبریں