راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہوا میں غبارے چھوڑنے پر 24 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
راولپنڈی میں چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غبارے فضا میں چھوڑنے کا معاملہ، پولیس نے 24 افراد کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی میں چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غبارے فضا میں چھوڑ دیئے جس پر پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 24 افراد کو تحویل میں لے لیا، کریک ڈاؤن مورگاہ پولیس کی جانب سے کیا گیا، 24 افراد سمیت موقع پر فٹیج بنانے والے جریدے و یوٹیوب چینل سے وابسطہ عقیل نامی کیمرہ مین کو بھی پولیس نے تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمنٹ کی وزیراعظم پر شدید تنقید، مستعفی ہونے کا اعلان
دوسری جانب ایس ایچ او مورگاہ کا کہنا ہے کہ افسران کے حکم پر غبارے چھوڑنے والے 24 افراد کو تحویل میں لیا اور افسران کی جانب سے مزید احکامات کا انتظار ہے۔
بعدازاں پولیس کی جانب سے حراست میں لئے 24 افراد کو رہا کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کا کہنا تھا کہ غبارے فروخت کرنے اور خریداری کرنے والوں میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن شامل نہیں، تمام افراد کو مکمل تفتیش کے بعد جانے کی اجازت دی ہے۔