مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا زائد بلنگ کیخلاف احتجاج کی حمایت کا اعلان 

Aug 27, 2023 | 22:55:PM

(24 نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے زائد بلنگ کے خلاف کراچی کے تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
 کاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف ہمیشہ اہلیان کراچی کے شانہ بشانہ ہیں،کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم کیا جائے،کے الیکٹرک کی بدمعاشی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔
کاشف چودھری نے کہاکہ کراچی کے تاجروں نے ہمیشہ تاجر حقوق کی جدوجہد کی قیادت کی ہے،ٹمبر مارکیٹ کے واقعہ پر درج کی گئی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ کراچی کے کسی تاجر کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر کے تاجر گرفتاریاں دیں گے۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران کا کہناتھا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خاتمہ کیلئے کراچی کے تاجروں کے اتحاد و یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کراچی سمیت ملک بھر کے تاجر جدوجہد سے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’200 یونٹس تک بجلی فری‘‘

مزیدخبریں