نواسے کی گھر آمد ، شاہد آفریدی نے  ویڈیو شیئر کر دی 

Aug 27, 2024 | 00:15:AM

(جاوید اقبال) شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا بن گئے ہیں اور اب انہوں نے نواسے کے گھر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی ہے ۔

نانا شاہد آفریدی اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوئے، عالیار آفریدی کے استقبال کے لیے گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا،شاہد آفریدی نے عالیار آفریدی کو ننھی خالاؤں سے ملوایا۔

شاہد آفریدی نے بچے کے لیے نیک خواہشات  کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔

مزیدخبریں