مایا علی کی سفید جوڑے میں دلکش اداؤں نے مداحوں کے دلوں پر چھریاں چلا دیں

Aug 27, 2024 | 01:23:AM
مایا علی کی سفید جوڑے میں دلکش اداؤں نے مداحوں کے دلوں پر چھریاں چلا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی کی سفید جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دلوں پر چھریاں چل گئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والی خوبرہ اداکارہ اور ماڈل مایا علی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور آئے روز اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں ہیں جنہوں نے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟بالی ووڈ اداکار نے خود ہی بتا دیا

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں انہوں نے دلکش دامن والی سفید لانگ شرٹ کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ زیب تن کررکھا ہے  جس پر ہلکے گلابی دھاگے کا کام بنا ہوا ہے جبکہ شرٹ کے گلے پر شیشے ٹکے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی لُک کو مزید دیسی بناتے ہوئے اورگینزا دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور زلفوں کو باندھ رکھا ہے جبکہ کانوں میں پھول کی شکل والے حسین بندے بھی پہنے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے اس موقع پر گہرا میک اپ کررکھا ہے جو ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے، تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیاجا رہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداح محبتوں کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔