خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل،مزید تبدیلیاں بھی متوقع

 احتشام علی مشیر صحت نامزد ،قاسم علی شاہ کوسماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیاگیا

Aug 27, 2024 | 09:01:AM

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کردیا گیاجبکہ مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

  احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کیا گیا ہے جبکہ  صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان  واپس لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے،پیر مصور غازی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد کیے گئے ہیں اور سہیل آفریدی کومعاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں اختلافات، عاطف خان اور شیرعلی ارباب پارٹی عہدوں سے فارغ

نیک محمدکو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد کیاگیاہے ،کہاجارہاہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں مزیدتبدیلیوں کاامکان ہے۔ 
 
 
 
 

مزیدخبریں