ریاست کیخلاف جنگ،پاک فوج ان ایکشن،کیا ہونے جارہا ہے؟

Aug 27, 2024 | 09:51:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا اور بلوچستان دو صوبے ہمارے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں ۔آپریشن عزم استحکام وقت کی اہم ضرورت بنتا جارہا ہے ۔دہشتگردی دو صوبوں میں سر چڑھ کر بولنا شروع ہوچکی ہے۔ ۔بلوچستان میں بھی بدامنی کی لہر بڑھتی جارہی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب ہونے والے شدت پسندوں نے حملے کئے ۔یہ حملے بلوچستان کے دس سے زائد اضلاع میں کیے گئے جواب میں پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف بھرپور انداز میں کارروائیاں کی ہیں۔

پروگرام’10 تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران 14 جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، آپریشن کے دوران 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10جوان شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کونشانہ بنانے والے مجرموں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روک کر معصوم شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے یہ سوچ سمجھ کر ایک ہی دن میں حملے کئے گئے۔پوری لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے اِن کیخلاف کارروائی کی جائے گی،ہمارے 14 جوان شہید ہوئے اور 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: