دریائے سندھ کا بہاؤ تیز ، بند ٹوٹ گیا،  15 سے زائد گاؤں زیر آب

30 سے زائد گاؤں کا میہڑ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ,،ہزاروں ایکڑ پر تل اور سبزیوں کی فصل تباہ,متاثرین نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی

Aug 27, 2024 | 10:18:AM
دریائے سندھ کا بہاؤ تیز ، بند ٹوٹ گیا،  15 سے زائد گاؤں زیر آب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فیاض جعفری)میہڑ کے کچے کے علاقے میں سیلاب کی سنگین صورتحال، دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافے سےبند ٹوٹ گیا۔

دریائے سندھ کے بہاؤ  سے مزید 15 سے زائد گاؤں زیرآب آگئے ، میہڑ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا،ہزاروں ایکڑ پر تل اور سبزیوں کی فصل تباہ ہو گئی

نواحی گاؤں دھنی بخش چانڈیو کے مقام پر زمینداری بند ٹوٹ گیا،بند ٹوٹنے سے گاؤں زیرآب آ گئے،30 سے زائد گاؤں کا میہڑ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیاجبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تل اور سبزیوں کی فصل بھی شدید متاثر ہوئی۔

متاثرین نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی۔