کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، بجلی بھی غائب

Aug 27, 2024 | 10:29:AM
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، بجلی بھی غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بادل جم کر برس پڑے،کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہوگئی۔

 گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار، ایئرپورٹ، بہادر آباد، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ملیر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، ایف بی ایریا، بفرزون سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی جبکہ سڑکوں و شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہو رہی ہے، وہ بھارتی گجرات سے آرہا ہے۔