"سالگرہ مبارک میری جان"ماہرہ خان نے شوہرکےساتھ رومانٹک تصویرشیئرکردی

اداکارہ نے شوہر سلیم کریم کو مبارک دیتے ہوئے کہابراہِ کرم ہمارے لیے ایک چھوٹی سی دعا کریں

Aug 27, 2024 | 10:46:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے  ان کے ساتھ ایک رومانٹک تصویرشیئرکردی۔

ورنہ،بول،دی لیجنڈآف مولاجٹ جیسی فلموں  اور بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل"ہمسفر" کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ایک رومانٹک تصویر شیئر کی ہے ،اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں شوہر سلیم کریم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سالگرہ مبارک میری جان!براہِ کرم ہمارے لیے ایک چھوٹی سی دعا کریں۔"

ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر  سوشل میڈیاصارفین اور ماہرہ خان کے مداح اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ فلم "رئیس" میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل کام کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اپنے پرانے اور قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔