ڈالر مزید سستا ،اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی 

Aug 27, 2024 | 11:02:AM
ڈالر مزید سستا ،اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی  جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 7 پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا،اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  78 ہزار 777  کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے آخر کار بڑا اعلان کر دیا

یاد رہے گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔