سنجے دت،مادھوری اور جیکی شروف کےساتھ فلم "کھل نائیک2"بنانے کا اعلان

کہانی بالو بلرام کی جیل سے واپسی،مادھوری اور جیکی شروف کے شادی شدہ کرداروں پر مبنی ہوگی

Aug 27, 2024 | 11:05:AM
سنجے دت،مادھوری اور جیکی شروف کےساتھ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے سپرہٹ فلم "کھل نائیک" کے سیکوئل"کھل نائیک2"کا اعلان کردیا جس میں سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف شامل ہوں گے۔

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر نےایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ سنجے دت نے جیل سے انہیں  خط لکھا تھا جس میں فلم کا سیکوئل بنانے کی تجویز دی گئی تھی،فلم کے سیکوئل کی کہانی بالو بلرام کی جیل سے واپسی،مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف کے شادی شدہ کرداروں اور ان کی زندگیوں پر مبنی ہوگی۔

 سبھاش گھئی کے مطابق فلم کااسکرپٹ تقریباً دو سال سے تیار ہے اور نئی فلم میں سنجے دت بڑے کردار جبکہ ایک نیا اداکار چھوٹے کردار میں نظر آئے گا،مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شروف بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔