سونے کی قیمتیں گرگئیں ، کتنی کمی آئی؟

Aug 27, 2024 | 11:17:AM
سونے کی قیمتیں گرگئیں ، کتنی کمی آئی؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہمسائیہ ملک بھارت میں سونے کی قیمتیں گرگئیں۔

سونے کی عالمی قیمتیں گذشتہ ہفتے ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئیں لیکن بھارت میں مقامی قیمتیں پیر کو 71,800 انڈین روپے فی 10 گرام کے قریب تھیں جو جولائی میں 74,731 روپے کی بلند ترین سطح سے کچھ کم ہیں،ورلڈ گولڈ کونسل کے انڈین آپریشنز کے سی ای او سچن جین نے کہا: ’سونے پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کا بنیادی فائدہ خوردہ صارفین کو پہنچے گا۔

بھارت جو دنیا میں سونے کی خرید و فروخت کی دوسری سب سے بڑی منڈی ہے، میں زیادہ مانگ سے سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو گذشتہ ہفتے ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ اس کے علاوہ سونے کی زیادہ درآمد انڈیا کے تجارتی خسارے اور روپے کی قدر کو بڑھانے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا نے جولائی میں سونے پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کر کے صرف چھ فیصد کر دی تھی، جس کا مقصد سمگلنگ کو روکنا تھا۔