برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے،حناخواجہ بیات

یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتے ہیں ہمیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں

Aug 27, 2024 | 13:03:PM
 برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے،حناخواجہ بیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
 برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے،حناخواجہ بیات
 برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے،حناخواجہ بیات
 برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے،حناخواجہ بیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر اور برطانوی و امریکی لہجہ اپنانے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کے کمنٹ کا ایک اسکرین شاٹ خوب وائرل ہو اہے جس میں اداکارہ نے ایسے پاکستانیوں کو آڑے ہاتھوں لیاجو اپنی زبان سے واقف نہیں اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں۔

حناخواجہ بیات نے لکھا  کہ آپ کوئی بھی لب و لہجہ اپنا لیں چاہے برطانوی یا امریکی وہ نقلی ہی دکھائی دے گا، ہر ایک کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے،پہلے اپنی قواعد پر کام کریں، پھر نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع کریں، پھر لب و لہجہ اپنائیں۔

حنا بیات کامزید کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں، آپ جب اپنی زبان اور ثقافت  چھوڑ دیں گے تو اپ اپنی شناخت خود کھودیں گے، غیروں کی زبان سیکھنے سے پہلے اپنی زبان سے واقف ہونا ضروری ہے۔