امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

Aug 27, 2024 | 13:04:PM
امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے فوجی سامان کا 500واں امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اب تک امریکہ فضائی، بحری راستوں سے 50 ہزار ٹن سے زائد کا فوجی سامان اسرائیل بھجوا چکا ہے، امریکی فوجی سامان میں بکتربند گاڑیاں،گولہ بارود اور دفاعی سامان شامل ہے۔

7 اکتوبر کے بعد سے بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کےلیے 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کی منظوری دے چکی ہے جبکہ اسرائیل کو امریکا کی طرف سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد ہر سال دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت

اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکا فضائی اور بحری راستوں سے فوجی سامان بھجوا رہا ہے، امریکا اب تک 50 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سامان بھجوا چکا ہے۔