چکوال: بارش کے باعث کنٹرول شیڈ کی چھت گر گئی, 40 سے زائد بکریاں ہلاک

Aug 27, 2024 | 13:15:PM

( محسن جعفری )چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں بارش کے باعث کنٹرول شیڈ کی چھت گر گئی۔

 چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث چھت گرنے سے  ملبے تلے دب کر  40 سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شیڈ میں 120 بکریاں موجود تھیں جو ملبے کی زد میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرز کی برسات  پاکستان کیلئےسعودی عرب سے اہم خبر آگئی

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے چکوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں