چھوٹی عمر میں ہی تین چار رشتے کروادیئے تھے، ندا یاسر
ہم اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، میں امی کو کہتی کہ اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سےرشتے کروانے کا شوق تھااور چھوٹی سی عمر میں اپنے ماموں کی شادی کروادی تھی۔
ندایاسر نے اپنے شو کے دوران مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کافی چھوٹی تھی جب لوگوں کی جوڑیاں بنادیا کرتی تھی اور ان میں سے تین چارلوگوں کی آپس میں شادیاں ہوبھی گئی تھیں۔
میزبان نے بتایاکہ ہم ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا، میں بہت چھوٹی تھی تب اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی،میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔
ندایاسر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھاتو رشتہ ہوگیا۔
ندایاسر کے مطابق انہوں نے چھوٹی عمر میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی تین چار رشتے کروادیئے تھے،میری عمر اس وقت شاید آٹھ،نو یادس برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔