مزید طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ملک بھر میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ رواں ہفتہ بھی جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے 27 سے 31 اگست کے دوران جنوبی علاقوں میں مزید طوفانی بارشیں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہوا کا شدید دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے شمال میں موجود ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے، اس موسمی صورتحال کے زیر اثر طاقتور مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 تاریخ سے ایک مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، 27 سے 31 اگست کے دوران سندھ کے علاقوں، کراچی، حیدراباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہد بینظر اباد میں تیز ہواوں ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران ان علاقوں میں کہیں کہیں پر شدید جبکہ چند مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے۔
27 سے 31 اگست کے دوران پنجاب اور اسلام اباد ، روالپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میں تیز ہواوں ،جگھڑ چلنے اور تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اسی دوران چند مقامات ہر شدید بارش کا امکان ہے۔
بلوجستان میں خضدار، قلات، لسبیلہ ، آوران، نصیر اباد، سبی ، جفعر اباد، ژوپ، کوئٹہ، زیارت میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں نے چھپ کرحملہ کیا، ان کا مکمل بندوبست ہوگا، محسن نقوی
محکمے کا مزید کہناہے کہ خیبر پختونخوا میں چترال ، دیر، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، شانگلہ ، مردان، صوابی میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر، وادی نیلم ، مظفر اباد، روالاکوٹ، پونچھ، باغ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیا ت نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سندھ، بلوجستان، جنوبی اور وسطی پنجاب کے نیشبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ بالائی خیبر پخونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیئشیر لیک آوٹ برسٹ کا بھی قوی امکان ہے۔