شٹرڈاؤن ہڑتال،پاکستان بزنس فورم نے مخالفت کردی

Aug 27, 2024 | 15:44:PM
شٹرڈاؤن ہڑتال،پاکستان بزنس فورم نے مخالفت کردی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان بزنس فورم نے 28 اگست ہڑتال کی مخالفت کردی،شٹر ڈاؤن مسائل کا حل نہیں، ترجمان پی بی ایف عارف ملک کے مطابق ٹریڈرز کو ٹیکس دینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے۔ایڈوانس انکم ٹیکس کے نوٹس میں جو ماہانہ ٹیکس کا کہا جارہا ہے اس پر ہمیں تشویش ضرور ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے 28 اگست ہڑتال کی مخالفت کردی،ترجمان کا کہنا ہے کہ شٹر ڈاؤن مسائل کا حل نہیں،ٹریڈرز کو ٹیکس دینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے،ترجمان پی بی ایف عارف ملک کا کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کے نوٹس میں جو ماہانہ ٹیکس کا کہا جارہا ہے اس پر ہمیں تشویش ضرور ہے،ہم سمجھتے ہیں حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

ضرورپڑھیں:بلوچستان میں جو ہوا یہ کھلی دہشتگردی، اسے قبول نہیں کیا جا سکتا: حافظ نعیم

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،نئی انڈسٹری لگانا تو دور کی بات پرانی انڈسٹری نہیں چل رہیں۔

یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل 28 اگست کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔