مٹیاری:بارش کے مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق، 2 بچے زخمی

Aug 27, 2024 | 15:59:PM
 مٹیاری:بارش کے مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق، 2 بچے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( افتخار میمن) مٹیاری  میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

مٹیاری ضلع بھر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کاسلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس سے شہری زندگی مفلوج بن کر رہ گئی ہے۔

حیسکو  کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے بھٹ شاہ کے نواحی الیاس پرھیاڑ گاٶں میں بارش سے مکان کی چھت گرگئی جس سے خاتون سلیمی پرھیاڑ گرگئی جبکہ 2بچے زخمی ہوگئے۔

 دوسری طرف نواحی بھلیڈنوکاکا گاٶں میں پانی کا موٹرکھولنےکے دٶران خاتون جانبحق ہوگئی گھر میں کہرام مچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا پنڈی ٹیسٹ  چیئرمین پی سی بی کا اہم اعلان،طلباء کے دل جیت لئے