وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک،11 زخمی،4 جوان شہید 

سکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا,آئی ایس پی آر

Aug 27, 2024 | 16:08:PM
وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک،11 زخمی،4 جوان شہید 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر  آپریشن کیا,ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کےدوران فورسز کے4 جوان بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان میں مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کئے گئے جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کئے گئے، حملوں کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی میں 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10 جوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے۔