الیکشن کمیشن کا این اے79گوجرانولہ میں دوبارہ گنتی کا حکم 

Aug 27, 2024 | 16:50:PM
الیکشن کمیشن کا این اے79گوجرانولہ میں دوبارہ گنتی کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر دوروز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49جاری کرے،دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےچکی ہے،دوبارہ گنتی میں ریٹرنگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے،ریٹرنگ آفیسر گنتی کراکر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔ 

خیال رہے کہ این اے79گوجرانولہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے،مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھینڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جو کہ منظور کر لی گئی ہے ۔