صدر مملکت کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Aug 27, 2024 | 17:02:PM

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملک کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مادر ِوطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کے لیےصبر جمیل کی دعا کی ۔

مزیدخبریں