روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Aug 27, 2024 | 17:22:PM
روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ، ڈالر کی قیمت گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشر ف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز اضافہ  ہو گیا ۔

سٹیت بینک کے مطابق انٹربینک میں آج امریکی ڈالر 10 پیسے سستاہوا ہے ،جس کے بعد ڈالر278.42 روپے سے کم ہوکر 278.32 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ 
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ،100 انڈیکس 486 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 84  کی سطح پر بند ہوا ،آج 17 ارب روپے مالیت کے 59 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
اوپن مارکیٹ  میں ریٹ کی بات کریں تو ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا  ،یوور 28 پیسے کمی سے 311.94 روپے ،برطانوی پاؤنڈ  2 پیسے کمی سے 368.78  روپے  کا ہو گیا ،یو اے ای درہم  76.22 روپے پر برقرار رہا  ،سعودی ریال بھی 74.42 روپے پر ہی برقرار رہا۔