پی ٹی آئی میں پھوٹ، علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو اہم رہنما کو ہٹانے کی درخواست کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سیاسی عہدیداروں کی تبدیلی کے لئے تگ و دو کرنے لگے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حماد اظہر کی جگہ شیخ وقاص کو لانے کی درخواست کر دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر کو ہٹوا کر شیخ وقاص اکرم کو لانے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سفارش کی، علی امین گنڈاپور نے حماد اظہر کو ہٹانے کے لئے متبادل کا نام پیش کیا، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اختلافات کے باعث پنجاب میں پارٹی میں اتفاق رائے میں مشکلات تھیں۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کا صدر بنانے کے لئے علی امین اور شبلی فراز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قائل کر رہے ہیں، پنجاب میں متبادل عہدیداروں کو کے پی کے ہاؤس میں رہائش اور مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں عہدوں کی لڑائی،قیادت نے سب کو خوش کرنے کا فیصلہ کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی کو پیغام دیا ہے کہ میاں اسلم اقبال پارٹی کو متحد نہ رکھ سکیں گے، حماد اظہر کے نام پر تحفظات ہیں اس لئے متبادل نام ہونا چاہیے۔