دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے: چینی وزارت خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لن جیان نے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے, ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پیش رفت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
چینی وزارت خارجہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کر دی، ہفتہ وار بریفنگ میں نمائندہ بیجنگ ڈیلی کے سوال پر ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان نے مذمت کی، ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان نے کہا کہ ہم نے ان رپورٹوں کو دیکھا اور نوٹ کیا ہے, ہم دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں, ان دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے, ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پیش رفت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے, ہم سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کی حمایت کر دی
لن جیان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی و سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کو تیار ہے، چین پاکستان کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔