دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے پر سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان میں جوکچھ ہوا اس پر ہرپاکستانی رنجیدہ ہے، بلوچستان ہمیں اتنا ہی عزیز ہے جتنا کوئی اور صوبہ ہے، آج کابینہ میں بھی بلوچستان کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم آئندہ دوسے تین روز میں بلوچستان جائیں گے، جو ناراضگی کے نام پر پہاڑوں پر چڑھ کرپاکستانیوں کو ماریں گے ان کی سب مذمت کریں، ہمیں وضاحت کیساتھ سوچنا چاہئے ہمیں پاکستان میں امن لانا ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی، بدامنی پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا،کسی کو بلیم نہیں کررہا لیکن ڈائیلاگ کے نام پر ہم نے بلنڈر کیا،جیسے ملک ٹیک آف کرتا ہے ٹانگیں کھینچنا شروع کردی جاتی ہیں،اب ہم 24ویں سے 47 ویں معیشت بن چکے ہیں،آئیں ہمیں مل کر ملک کی بہتری کےلئے سوچنا چاہیے،دہشتگردی کے خلاف اپوزیشن حکومتی ممبران ایڈوائس دیں کیا کریں،بلوچستان اور وفاقی حکومت کو ایڈوائس دیں،ناراضگی کے نام پر بات تب ہوگی جب پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کرنا ہوگا،ناراضگی کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کو ریاست کو تسلیم کرنا ہوگا،یہ کونسی ناراضگی ہے جس میں ریاست نہیں ہے۔