قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی: صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن

Aug 27, 2024 | 18:37:PM
قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی: صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین کھیلنے کے لئے گئی ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ قومی کھیل ہاکی پر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف خصوصی گرانٹ دیں، ابھی تک ہاکی کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جا رہی جس کی قومی کھیل کو ضرورت ہے، امید ہے ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم اچھے نتائج دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ چین میں ایشین چیمپئن شپ 8 ستمبر سے 17 ستمبر تک چین میں شیڈول ہے جس میں پاکستان بھارت اور چین سمیت ایشیا کی 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔