اسلام آباد: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،ایک سیکیورٹی اہلکار جانبحق ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکو راج قائم ، دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی ، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس افسران کی جانب سے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کا انکشاف ہوا ہے اور اب دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے کیش وین کا دروازہ کھلنے پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔
ڈکیتی کی واردات تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے فراش ٹاون میں ہوئی ، تھانہ شہزاد ٹاون پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ، ایک اطلاع کے مطابق ڈاکو کیش وین سے 3کروڑ 67لاکھ روپے لیکر فرار ہوئے ہیں ، سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک ملزم کا چہرہ باآسانی پہچانا جا سکتا ہے ۔