(24نیوز)قومی اسملی سے منظور شدہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 متفقہ طورپر ایوانِ بالا(سینیٹ)سے بھی منظور کیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا،الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور ہوگیا ، الیکشن ایکٹ میں مزیر ترمیم کا بل متفقہ طور پر ایوان سے منظور ہوا۔
قومی اسمبلی نے اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا ، اس نئے بل کے مطابق یونین کونسل کی سطح پرمجموعی طورپر17نمائندے ووٹ لےکرمنتخب ہوں گے،پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین ووائس چیئرمین کےعہدےتھے،موجودہ بل میں چیئرمین ووائس چیئرمین کےساتھ 15مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے،یونین کونسل میں چیئرمین ووائس چیئرمین کے علاوہ 9 ارکان یونین کونسل منتخب کئےجائیں گے،یونین کونسل سطح پرایک کسان یامزدور،ایک اقلیت اورایک نوجوان بھی منتخب کیاجائےگا،یونین کونسل کی سطح پر3خواتین بھی منتخب کی جائیں گی،یونین کونسل کی سطح پرمجموعی طورپر17نمائندے ووٹ لےکرمنتخب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سزائے موت کے قیدیوں کی حالت زار سے متعلق اہم فیصلہ