امن و امان کی صورتحال بدتر،ایسے حالت میں کوئی بھی خود کومحفوظ نہیں سمجھےگا:شبلی فراز

Aug 27, 2024 | 19:11:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے، ملک میں کوئی بھی ایسے حالات میں خود کو محفوط نہیں سمجھے گا۔ 

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فرازنے بلوچستان میں امن و امان کے معاملے  پر ایوان میں اظہار خیال کیا ، ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتانا چاہے کہ یہ معاملہ مسئلہ ہے کیا اور کیوں ؟بلوچستان میں پہلے حالات کچھ اور تھے سردار نہیں رہے،ایسے معاملات کو افہام و تفہیم بات چیت کے زریعے حل ہونا چاہیے،  پنجاب میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے پولیس تحریک انصاف پر ظلم ڈھانے میں مصروف رہی،نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع مل رہا ہے ان کی سوچ ماضی سے مختلف ہے، کسی بھی چیز کا راستہ تشدد کے زریعے اختیار نہیں ہونا چاہیے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہاتھ پولیس جوانوں کا قتل ہوا،ملک میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے، ملک میں کوئی بھی ایسے حالات میں خود کو محفوط نہیں سمجھے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ایوانِ بالا سے بھی منظور

مزیدخبریں