محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Aug 27, 2024 | 19:28:PM
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بھر میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں تیزبارش کی بھی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، ہرنائی، مستونگ، جھل مگسی اور گوادر میں تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری ، سانگھڑ ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد ، دادو اور نوشہروفیروز میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انتباہ : 
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 27 سے 31 اگست کے دوران شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اور لسبیلہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آئندہ 4 روز تک مسلسل بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مزید براں موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔