اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی

Aug 27, 2024 | 19:45:PM
 اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) میں شرکت کیلئے این او سی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان اور اوپننگ بیٹر فخر زمان کو سی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے،اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گےجبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے،فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے، یہ دونوں کھلاڑی بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب  نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو سی پی ایل کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے ، وہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباکیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان