(24نیوز) پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں 5 نئی تحصیلوں کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گی تھی، جس کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد لاہور کی نئی 5 تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی، نئی 5 تحصیلوں کی منظوری سے لاہور میں تحصیلوں کی تعداد 10 ہو گی ہے،لاہور کی 5 نئی تحصیلوں میں واہگہ، جلو، شاہدرہ، نیاز بیگ اور نشتر شامل ہیں جبکہ لاہور سٹی، رائے ونڈ، ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ایوانِ بالا سے بھی منظور