پی ٹی آئی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ پھر سے تبدیل ، مہر شرافت قائم مقام صدر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ )پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی عروج پر پہنچ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ صرف 10 دن سے بھی کم عرصے میں پی ٹی آئی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مہر شرافت کو قائم مقام صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا ہےجبکہ وقاص اسلم قائم مقام جنرل سیکرٹری ہوں گے ، مہر شرافت علی اور وقاص اسلم نے قائم مقام عہدے کا چارج سنبھال لیا،شیخ امتیاز کی جانب سے قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری لاہور مقرر کیے گئے ہیں، قائم مقام صدر نے ایگزیکٹو کونسل ممبران سے یونین کونسلز کی مجوزہ باڈی کی لسٹیں مانگ لیں۔