جے یو آئی کےبعد پی ٹی آئی کا بھی تاجر برادی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

Aug 27, 2024 | 21:30:PM
جے یو آئی کےبعد پی ٹی آئی کا بھی تاجر برادی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کردی۔ 

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت مہنگائی لائی ہے،اشیاء خردنوش ہوں،بجلی گیس کے بل ہوں ہرجگہ صرف مہنگائی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں تازہ الیکشن ہو، مضبوط لیڈر شپ آئے،قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔  

دوسری جانب صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ   نے کہا ہے کہ کل 28 اگست بروز بدھ ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،حکومت نے ظالمانہ ٹیکس کاقانون واپس ںہ لیا تو آگے2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے ۔  

یہ بھی پڑھیں: مطالبات منظور نہ ہونے پر تاجر برادری کا ہڑتال لمبی کرنے کا اعلان