مولانا فضل الرحمان کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات 

Aug 27, 2024 | 22:48:PM
مولانا فضل الرحمان کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔

ملاقات میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، چودھری وجاہت حسین بھی موجود  تھے ،مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت ہوئی،

 ترجمان جےیوآئی اسلم غوری، حافظ نصیر احرار، مولانا امجد خان، حافظ غضنفر عزیز بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔

اس سے قبل جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ پہنچے ، ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق جامعہ مدنیہ جدید میں مولانا  سید محمود میاں کی زیر صدارت مجلس ختم نبوت اور جے یو آئی راہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 7 ستمبر گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، اجلاس میں کانفرنس کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،شرکاء اجلاس کا مولانا فضل الرحمن کو سپریم کورٹ میں حاضری اور مبارک ثانی کیس میں کامیابی  پر خراج تحسین پیش کیا،مولانا فضل الرحمن نے کانفرنس کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ اور عالمی قوتوں کے ایجنڈے پر گفتگو کی ، اجلاس میں شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مرکزی ترجمان اسلم غوری، حافظ نصیر احمد احرار نے شرکت کی ،مولانا عزیز الرحمن ثانی، حافظ غضنفر عزیز، حافظ اشرف گجر، مولانا علیم الدین شاکر بھی شریک ہوئے،اجلاس میں مفتی انیس احمد مظاہری، جمال عبدالناصر، مولانا محمد حسین، قاری غلام حسین بھی شریک ہوئے۔