آ ج پھردھند ، لاہور میں بارش کا امکا ن ہے،محکمہ مو سمیات

Dec 27, 2020 | 00:01:AM

(24نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج ، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ گزشتہ شام سے پڑنے والی دھند رات کو شدید ہو گئی اور آج دن بھر لاہور کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند دن بھر چھائی رہی جو شام ہوتے ہی شدید ہوتی چلی گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق دھند کی شدت کے باعث شہر میں لوگوں کے معمولات زندگی اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جبکہ موٹروے ایم-2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک، موٹروے ایم-3 کو لاہور ننکانہ صاحب تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ آ ج بھی جاری رہے گا جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو جا ئے گی ،جبکہ لاہور سمیت کئی علاقو ں میں با رش کا بھی امکا ن ہے۔

مزیدخبریں