لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں شدید دھند ،حد نگاہ صفر

Dec 27, 2020 | 09:00:AM

 (24نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔فلائٹس اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث راستے گم ہوگئے۔ٹریفک نظام درہم برہم،نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔لاہور میں گزشتہ شام سے پڑنے والی دھند رات کو بھی چھائی رہی۔ لاہور کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند رہی۔دھند کی شدت کے باعث شہر میں لوگوں کے معمولات زندگی اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جبکہ موٹر وے ایم ٹوکو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک، موٹروے ایم تھری کو لاہور ننکانہ صاحب تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔ 

مزیدخبریں