(24نیوز)ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 431 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ،پاکستان کی کیویز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماونٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 30 رنز پر ایک وکٹ گنوادی۔ شان مسعود 10 رنز بنا کر کائل جیمسن کی گیند کا شکار بنے ،عابد علی 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ نائٹ واچ مین عباس علی موجود ہیں۔
اس سے قبل ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کین ولیم سن اور ہنری نکولس نے 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا ۔دونوں بلے باز بغیر کسی نقصان کے اسکور 266 رنز تک لےگئے۔کیوی کپتان نے کیرئیر کی 23ویں سنچری بنائی اور ہنری نکولس کے ساتھ مل کر 133 رنز کی پارٹنر شپ بھی قائم کی۔بعدازاں ولیمسن 129 جبکہ ہنری نکولس 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
جیمی سن 32 اور سینٹنر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بی جے واٹلنگ نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نیل ویگنر 19 اور ٹرینٹ بولٹ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سےشاہین آفریدی نے4اوریاسرشاہ نے3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔محمد عباس، نسیم شاہ اورفہیم اشرف نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔