کورونا کے وار تھم نہ سکے،ایک دن میں 58 افراد چل بسے،1853نئےمریض

Dec 27, 2020 | 09:43:AM

(24نیوز) ملک میں سردی کے ساتھ ساتھ کورونا کی دوسری لہر بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 9874 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 33270 ٹیسٹ کئے گئے ۔جن میں سے مزید ایک ہزار853 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہوگئی  ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید58 افراد دم توڑ گئے،انتقال کرنے والے 58 مریضوں میں سے 53 مریض اسپتالوں میں داخل اور 33 وینٹی لیٹر پر تھے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد تعداد 9874 ہو گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 33 ہو گئی ہے۔ 

 ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 39329 ہے جس میں سے 2784 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1634 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 132 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آج بھی سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں جبکہ اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔

مزیدخبریں