(24نیوز)امریکی ریاست الی نوائے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ3 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈان کارٹر لینز میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کوطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔راک فورڈ پولیس چیف نے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔