راجکماری کے لاڑکانہ آنے سے شہید بی بی کی روح تڑپ اٹھی ہوگی: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گڑھی خدا بخش میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ ان کی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔
جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ انکی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے انکی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔ ضیا الحق کےمنہ بولے بیٹے اور اسکی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفےکو تار تار کردیاہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2020
پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات نے مزید کہا کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے، بھٹو کے اصل وارث دربدر جب کہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دینگے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2020
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اور اس کی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کردیا ہے، یقیناً بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کاریوں کے حوالے سے اپنے چچا اور والد کی طرف سے قبر پرکھڑے ہو کر جعلی راجکماری نے معزرت بھی ضرور کی ہو گی۔