(24نیوز)اسلام آباد کے کشمیر ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے،طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں پولیس لائنز کے قریب کشمیر ہائی وے پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے.پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار کوسٹر گاڑی اورایک سوزوکی کی آپس میں ٹکر ہوئی ،اس دوران مزید 2سوزوکی گاڑیاں جا ٹکرائیں۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ ٹریفک سگنل نہ ہونے ،سڑک پر پھسلن اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کاکوئی اہلکار بھی موجود نہ تھا۔